ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر کلکتہ سے شائع ہونے والے اخبار "ٹیلیگراف " نے آج ہندوستان کی وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ملک فی الحال 45 فیصد درآمداتی تیل کی قیمت روپئے ميں اور بقیہ 55 فیصد کی ادائیگي یورو میں کررہاہے تاہم آئندہ، پورے تیل کی قیمت یورو میں ادا کرنے کی آمادگي رکھتا ہے ۔ حالیہ مہینوں میں ایران سے ہندوستان کے لئے تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق دسمبر 2013 میں ایک لاکھ نواسی ہزار بیرل تیل ایران سے ہندوستان برآمد کئے گئے تھے جب کہ جنوری 2014 ميں یہ تعداد بڑھ کر چار لاکھ اکیس ہزار ہوگئی ۔ اس وقت ایران ،ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والا دوسرا ملک ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514685
ہندوستان ، ایران سے برآمد کئے جانے والے تیل کی پوری قیمت یورو میں ادا کرے گا ۔